پیرس ( زاہد مصطفی اعوان ) سپریم کورٹ میں این اے ایک سو پچیس کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست پرسماعت جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی عدالت نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے ان کی اسمبلی رکنیت بحال کردی۔
عدالت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این ایک سو پچیس سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو بھی معطل کردیا ہے، سپریم کورٹ نے اس حوالے سے فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں،اسمبلی رکنیت بحال ہو نے پرپاکستان مسلم لیگ نون فرانس کے رہنماوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پی ایم ایل این فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا جنرل سیکر یٹری شیخ وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے حق اور سچ کا فیصلہ دیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ سعد رفیق ایک سچا مسلم لیگی ہے اور وطن پاکستان کی خد مت کر رہا ہے۔ کوئی بھی غلط پراپیگنڈہ سعد رفیق کی پاکستان کے لئے خد مت کو روک نہیں سکتا۔انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کو سارا خرچہ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس اٹھائے گی ۔