لاہور: سابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے صوبائی حلقہ تبدیل کر لیا، پی پی 157 کی بجائے 168 سے انتخاب لڑیں گے۔
خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کے سینئر رہنما اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خواہش پر سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کے لئے صوبائی حلقہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب وہ پی پی 157کی بجائے 168سے انتخاب لڑیں گے۔پی پی 157سے اب ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق انتخاب لڑیں گے۔ واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق این اے 131سے بھی انتخاب لڑیں گے، یہاں ان کا مقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ہوگا۔