گجرات ( پ،ر)پاناما لیکس پر حکومتی ردعمل سوال گندم اور جواب چنا ہے، تحریک انصاف لیبر ونگ دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار صدر پالیسی لیبر ونگ کے سینئر رہنما اور لیبر ونگ ضلع گجرات کے صدر خاور شہزاد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامالیکس پر موثر جواب دینے کے بجائے قومی دوت لٹا کر اپنے دفاع میں مصروف عمل ہے جو سوال گندم جواب چنا کے مترادف ہے اور لمحہ فکریہ ہے کروڑوں کی خطیر رقم خرچ کرکے اشتہاری مہم چلا رکھی ہے، کیا میاں برادران دودھ کے دھلے ہیں ، جو سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمالکرکے عوامی رابطہ مہم کے نام پر جلسے جلوسوں میں کروڑوں کی رقم ضائع کی جا رہی ہے جلسے جلوسوں میں زبانی جمع تفریق کرکے عوام کو گمراہ کرکے اپنے آپ کو خود ساختہ ہیرو ڈکلیئر کروانیکی ناکام کوشش کی جا رہی ہے مگر حکومت جان لے اب ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔