تین سو سال قبل سمندر میں غرق ہونے والے ایک ہسپانوی جہاز کا سراغ لگا لیا گیا ہے جو سونے، چاندی اور قیمتی جواہرات سے بھرا ہوا ہے۔ خزانے کی تلاش میں سرگرم رہنے والے افراد کئی دہائیوں سے اس جہاز کے سراغ میں تھے۔
بگوٹا: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سان خوزے جہاز کئی دہائیوں سے اساطیری حیثیت اختیار کیے ہوئے تھا، جس کا تذکرہ فکشن میں بھی ملتا ہے۔ معروف مصنف گیبریئل گارشیا مارکیز نے اپنے شہرہ آفاق ناول 146لو ان دا ٹائم آف کولیرا145 میں اس کا ذکر کیا ہے۔
انیس سو اسی کی دہائی میں ایک کمپنی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس نے جہاز کے سمندر برد ہونے کی جگہ کا تعین کر لیا ہے۔ برسوں تک یہ کمپنی کولمبیا کی حکومت کے ساتھ قانونی رسہ کشی میں شریک رہی۔ تاہم ایک امریکی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا کہ جہاز اس جگہ نہیں ہے جس کا دعویٰ اس کمپنی نے کیا تھا، لہٰذا یہ ملکیت کولمبیا کی حکومت کی ٹھہری۔