جرمنی (APNA انٹرنیشنل/بیورو چیف) برلن بیورو و مرکزی آفس برلن MCB یورپ کے مطابق صدر مجلس شوری منہاج القران انٹرنیشنل خضر حیات تارڑ اور جنرل سکریٹری ہیو منٹی کیر اسٹفٹنگ جرمنی/پاکستان ڈاکٹر ریاست خان نے الگ الگ DRK اسپتال آکر،وہاں داخل مشہورایشین یورپی صحافی و شاعر، سینئر رہنما وچیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک یورپ، عالمی چیرمین کشمیر فورم انٹرنیشنل، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی جرمنی، تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کیمیڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ ، عالمی سربراہ ایشین پریس کلبزایسو سی ایشن انٹرنیشنل محمد شکیل چغتائی کی مزاج پرسی کی۔ چغتائی صاحب نے چائے اور کافی سے ان دونون کی تواضع کی۔
ڈاکٹر ریاست مشیر اعلیٰ ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی(اجرس) سے اجرس اور کشمیر فورم انٹرنیشنل کے مستقبل کے پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے ان پلیٹ فارمز پر مزید فعال ہونے کا وعدہ کیا اور اس بارے میں چغتائی صاحب سے مکمل اتفاق کیا۔ سابق صدر PAT برلن اور مشیر اجرس خضر حیات تارڑ نے پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے چغتائی صاحب کی خیریت دریافت کی۔ وہ کافی عرصہ چغتائی صاحب کے ساتھ رہے۔ دونوں کے درمیان پاکستان عوامی تحریک کو یورپ میں مزید فعال کرنے،جرمنی اور برلن میں پاکستانیوں و کشمیریوں کے روزو شب ،PAT کے آنے والے یوم تاسیس نیز چغتائی صاحب کی صحت کے بارے میں سیر حاصل گفتگو ہوئی۔