لاہور (یس اردو نیوز ) وفاقی وزیرصنعت وتجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کمیشن کی رپورٹ ہمارے لئے ایک رہنمائی ہے، اداروں کی کمی آنے والے سالوں میں پوری کرلیں گے۔
پولوکلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرصنعت وتجارت کا کہنا تھا کہ 2012کے مقابلے میں آج دہشتگردی 85 فیصد کم ہے ، دہشتگردی کے خاتمے اور توانائی بحران کے خاتمے سے متعلق یہ سال اچھارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2016 پاکستان کیلئے اچھا سال رہا ہے اور یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کی روشنیاں بحال ہورہی ہیں، دعا کریں کہ آنے والا سال 2016 سے مزید بہتر ہو۔