ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے خورشید شاہ کی پریشانی کے اسباب بالکل واضح ہیں،خورشید شاہ 7 ماہ تک نواز شریف کو تحفظ فراہم کرتے رہے، عمران خان پر نشتر زنی سے سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہ ہو گا۔
ایک بیان میں تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ عدالت جانے سے نوازشریف پر خطرے کے بادل چھاگئے، خورشیدشاہ نے بطور قائد حزب اختلاف حکومت سے فوائد سمیٹے،ان کو کرپشن سے کوئی مسئلہ ہے نہ انہیں اس پر اعتراض ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا مک مکا اور لین دین کی سیاست کا وقت گزر چکا ہے،پیپلزپارٹی اپنی قبرپر تختی نصب کرنے پر بضد ہے تو کسی کو کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔