اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو ایک خط میں آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کی یاد میں سولہ دسمبر کو قومی دن قرار دینے کی تجویز دیدی۔ کہتے ہیں دہشت گردوں سے لڑنے والی پاک فوج اور قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم اور چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط۔ میں کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے بچوں کی یاد میں 16 دسمبر کو قومی دن کے طور پر منایا جائے، چاروں صوبائی دار الحکومتوں میں شہید بچوں کے نام پر یادگار بنائی جائے جبکہ وفاقی دار الحکومت اور تمام صوبائی دار الحکومتوں میں اس حوالہ سے لائبریریاں بھی قائم کی جائیں۔ خط میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں پشاور میں شہید بچوں کے ورثاء نے مجھ سے ملاقات کی تھی، سولہ دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ سولہ دسمبر کو ملک بھر کے شہید بچوں کی یاد میں تقریبات منعقد کی جائیں۔ پاک فوج اور پوری قوم دہشت گردوں سے لڑ رہی ہے، ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔