counter easy hit

خسرو بختیار کی شامت آگئی ۔۔

Khusro Bakhtiar's death came.

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ روز اپنا پہلا بجٹ پیش کر دیاہے تاہم اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس دوران عمران خان نے وزیر برائے پلاننگ ، ڈیوپلمنٹ اینڈ ریفارمز مخدوم خسرو بختیار کو شدید ڈانٹ پلائی جس سے میٹنگ کا ماحول شدید کشیدہ ہو گیا ۔ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جس وقت وزیراعظم کو بریفنگ دینے کی خسرو بختیار کی باری آئی تو وہ ادھر اُدھر دیکھ کر فائل ڈھونڈنے لگے جس پر عمران خان کو غصہ آ گیا ۔ وزیراعظم نے بجٹ 2019-20 کی اہم فائل گھر بھول جانے پر خسرو بختیارکی شدید سرزنش کی ۔معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو ئی جس میں خسرو بختیار اپنے ذاتی ملازم کی دستاویزات جلد نہ لانے پر ڈانٹ ڈپٹ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔تاہم آخر میں خسرو بختیار غصے میں اپنا موبائل ملازم کو تھماتے ہیں اور حکم دیتے ہیں کہ وہ موبائل تھام کر کمرے کے باہر کھڑا رہے ۔ خیال رہے کہ ملازم کو فائل لانے میں دیر ہوئی تو وزیر ملازم پر برہم ہوگئے ،ملازم کو دیر ہوئی تو پریشانی میں ادھر اْدھر گھومنے لگے۔ ذرائع نے بتایاکہ خسروبختیار نے ملازم سے مکالمہ کیا کہ کہاں تھے تم ، اس کو لانے میں تمہیں گھنٹے لگے ہیں ،بزرگ ملازم کو دروازے کے باہر کھڑا رکھنے کا حکم دیا اور خود پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں چلے گئے۔ خسرو بختیار نے کہاکہ میرا موبائل پکڑ کر باہرکھڑے رہو ۔ خسرو بختیار کی جب یہ ویڈیو سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین اور پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز کی جانب سے خسرو بختیار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، صارفین کا کہنا ہے کہ بے شک خسرو بختیار کو وزیر اعظم نے ڈانٹا لیکن انہیں اپنے بزرگ ملام کے ساتھ اس طرح کا رویہ نہیں رکھنا چاہیئے تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website