counter easy hit

قوم حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے :خواجہ حنیف رٹوی

Khwaja Hanif rtuy

Khwaja Hanif rtuy

پیرس(نمائندہ خصوصی)قوم کر پشن کیخلاف سڑکوں پر آنے کیلئے عمران خان کے ایک اشارے کی منتظرہے ، حکومت کو کل نہیں آج ہی پاناما لیکس کے ٹی اوآرز کا مسئلہ حل کر لینا چاہیے ،پنجاب میں (ن)لیگی حکومت بلدیاتی اداروں کو فعال کر نے میں سنجیدہ نہیں بلکہ صوبے میں ون مین شو ہی چلا نا چاہتی ہے ، ان خیالات کا اظہار خواجہ حنیف رٹوی نائب صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ قوم حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کی بہت سزا بر داشت کرچکی ہے اب قوم حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے۔اپوزیشن حکمرانوں کو کسی بھی صورت احتساب سے بھاگنے نہیں دیگی۔