counter easy hit

حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کاسالانہ عرس محلہ دھامہ میں منعقدہوا،

Khwaja Moinuddin

Khwaja Moinuddin

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کاسالانہ عرس گزشتہ روزانوارصوفیہ ،چشتیہ آستانہ عالیہ حضرت شاہ خواجہ عبدالشکورملنگ باباقائداعظم سٹریٹ محلہ دھامہ میں منعقدہوا،عرس کی تقریبات کی صدارت صاحبزادہ پیرسیدجعفرحسین شاہ ترمذی،قادری ،سروری نے کی،جبکہ سرپرستی پیرسیدجمشیدحسین شاہ چشتی،نظامی،قادری ،سروری نے کی،خصوصی خطاب علامہ صفدررضاقادری نے کیا، ،عرس کی تقریبات کا آغازپرچم کشائی سے صبح 10بجے ہوا،ختم خواجگان بعدنمازظہرتاعصرپڑھاگیا،دعاروشنائی قبل نمازمغرب ہوئی،محفل ذکرونعت وخصوصی خطاب بعدنمازمغرب تا عشاء ہوا،اس کے بعدلنگرتقسیم کیاگیا۔،محفل میں تلاوت کلام پاک کا شرف قاری نوراحمدچشتی لاہورنے حاصل کیا،جبکہ ممتازثناء خوان مصطفی محمدشہبازقادری لاہور،عابدرؤف قادری لاہور،نوراحمدقادری لاہور،قاری عمار اکرم چشتی،محمدندیم صابری،حافظ سیدمحمدعدیل چشتی نظامی قادری،محمدبلال چشتی نظامی قادری،علی سفیان سرورکونین کے حضورہدیہ نعت پیش کیا،نقابت کے فرائض عثمان عزیزقادری نے انجام دیے، عرس کی تقریبات میں لالہ موسیٰ ضلع گجرات سمیت ملک کے دیگرحصوں سے حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کے عقیدت مندوں نے بھرپورشرکت کی۔