خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی زمینی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک اور 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق زمینی کارروائی وادی تیراہ کے علاقے مستک میں کی گئی جہاں 30 سے 35 دہشت گرد ٹھکانہ بنا رہے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک اور 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔
کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا جب کہ دہشت گرد 10 ساتھیوں کی لاشیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔