خیبر ایجنسی (یس ڈیسک) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین کو امن کے دشمنوں سے پاک کرنے کے لئے فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا. سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے کوکی خیل میں مبینہ دہشت گردوں کے 2 ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
اس سے قبل گذشتہ ماہ 21 اگست کو بھی خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی مختلف کارروائیوں کے دوران 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس سے 2 روز قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں کا دورہ کرکے راجگل میں جاری آپریشن کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔