خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) وادی تیرہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر اسلام کے اہم کمانڈروں سمیت 25 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ دہشت گردوں کے 6 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی کارروائی خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ کے مختلف علاقوں میں کی گئی جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر اسلام کے اہم کمانڈروں سمیت 25 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
فضائی کارروائی میں کالعدم لشکر اسلام اور تحریک طالبان کے 6 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔