خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سرچ آپریشن کے دوران اکیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا، تحصیل باڑا اور جمرود سے کرفیو اٹھا لیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جمرود میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مارٹر گولے، دستی بم، بارودی سرنگیں، چھوٹے بڑے ہتھیار اور منشیات برآمد ہوئی جبکہ آج صبح تحصیل جمرود اور باڑا میں نافذ کرفیو بھی اٹھا لیا گیا ہے۔
گزشتہ رات تختہ بیگ چیک پوسٹ پر دہشت گروں کے حملے بعد کرفیو نافذ کیا گیا تھا، دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے ۔