خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں4 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
کارروائی میں دہشتگردوں کے 4ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔فضائی کارروائی کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر اسلام کے خلاف کی گئی ہے۔
دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جانب سے زمینی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔