خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 30 دہشت گرد ہلاک جب کہ اسلحے کے 2 ذخیرے بھی تباہ ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے اسلحہ و بارود کے 2 ذخیرے بھی تباہ ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے جانے دہشت گردوں میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی بھی شامل ہے۔