counter easy hit

خیبر پختونخوا میں پہلی بار خاتون پولیس افسر ایس ایچ او تعینات

Khyber, Pakhtoonkhawah, first, lady, SHO, appointedخیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون پولیس آفیسر کو میل پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔

رضوانہ حمید کو پشاور میں وومن پولیس اسٹیشن کے ساتھ گلبرگ پولیس اسٹیشن کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

رضوانہ حمید نے ایس ایچ او تعینات ہونے کے بعد گلبرگ پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی جوائن کرلی ہے، وہ کہتی ہیں کہ میل پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او تعینات ہونا اعزاز کی بات ہے، اعتماد پر پورا اتروں گی۔

رضوانہ وومن پولیس اسٹیشن میں بھی ایس ایچ او کی پوسٹ پر تعینات ہیں جبکہ انہیں گلبرک میل پولیس اسٹیشن میں ایڈیشنل چارج سونپا گیا ہے۔

رضوانہ حمید کا کہنا ہے کہ خواتین کو پولیس فورس میں آنا چاہئے۔

رضوانہ پولیس فورس میں مردوں کے شانہ بشانہ امن کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے برسرپیکار ہونے کے ساتھ امور خانہ داری کی ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website