پشاور (ویب ڈیسک) پشاور میں لڑکیاں بھی آئس نشے کی لت میں مبتلا ہونے لگیں، خاتون کی عوامی پارک میں خود کو انجکشن لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، خاتون نے پولیس رائیڈرز پر آئس فروخت کرنے کا الزام لگادیا۔سماءنیوز کے مطابق پشاور میں کھلم کھلا نشے کا استعمال ہورہا ہے، خاتون کی نشہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ متاثرہ خاتون کہتی ہے سکون کیلئے آئس نشے کا استعمال کرتی ہے جو اسے پولیس کے اہلکار فراہم کرتے ہیں۔
A woman drug addict is taking ice in Jinah park Peshawar. She receives drugs from police cops. More in this video @UNODC @a_siab@BushraGohar @ChitralPolice @anfpak pic.twitter.com/67C5a47fnQ
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ایس ایس پی آپریشنز نے معاملے کی انکوائری شروع کردی۔گزشتہ سال بھی خیبرپختونخوا سے ایک خاتون کی ایسی ہی ویڈیو منظر عام پر
آئی تھی جس کے کچھ عرصے بعد اسے قتل کردیا گیا۔