پشاور : پشاور میں جشن آزادی کی تقریب خیبر پختونخوا اسمبلی کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی ، قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے سکندر شیر پائو ، انیسہ زیب طاہر خیلی ، چیف سیکرٹری ، آئی جی خیبر پختونخوا اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
پرچم کشائی سے قبل ایک منٹ تک خاموشی اختیار کی گئی جس کے بعد سائرن بجایا گیا اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں قومی ترانہ اور ملی نغمے بھی پیش کئے گئے۔
خٹک ڈانس نے تو شرکاء کے دل ہی موہ لئے ، تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک خطاب کئے بغیر ہی چلے گئے۔