اسلام آباد : خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہےکہ ان کا صوبہ سب سے زیادہ اور سستی بجلی پیدا کرتا ہے لیکن انہیں مہنگی اور کم بجلی دی جاتی ہے۔
اقتصادی راہداری کے منصوبے سے پانچ ارب ڈالر کی سرمایا کاری خیبر پختونخوا میں کی جائے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کہتے ہیں ہمارا حق چھینا جا رہا ہے اور ظلم بھی ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔
ہمیں سستی بجلی مہنگی کرکے بیچی جا رہی ہے۔ آج کا احتجاج اسمبلی کی متفقہ قرارداد کے بعد کیا جا رہا ہے۔