اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے خیبر پختونخوا میں جمہوری نہیں کسی آمر کی حکومت ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی کو ٹیلی فون کرکے میاں افتخار احمد کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے۔
خیبرپختونخوا میں جمہوری نہیں کسی آمر کی حکومت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر تحقیقات کے سابق صوبائی وزیر اطلاعات کو ہتھکڑیاں لگا کرپیش کرنا قابل مذمت ہے۔