counter easy hit

خیبرپختون خواہ حکومت کو درپیش چیلنجز

PTI

PTI

تحریر: ایم سرور صدیقی
عام انتخابات میں تحریک ِ انصاف نے پاکستان بھر میں ہلچل مچادی تھی اتنی پرجوش انتخابی مہم کسی سیاسی حریف نے نہیں چلائی ووٹوںکے لحاظ سے PTI دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری خیبر پی کے میں نامی گرامی اور سکہ بند قسم کے امیدوار اپنی ضمانتیں ضبط کروا بیٹھے 2013ء میں ہونے والے عام انتخابات میںANPاورJUI(ف) سب سے زیادہ متاثر ہوئیں کہا جاتاہے ان پارٹیوںکے قائدین اب تلک سوچ رہے ہیں ان کے ساتھ کیا ہوا؟ مولانا فضل الرحمن ابھی تک اس صدمے سے باہر نہیں نکلے اور وہ تحریک ِ انصاف کے روایتی حریف بن کر ابھرے ہیں غالب خیال یہی ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک ِ انصاف اور جمیعت العلمائے اسلام کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوں گے اور ان پارٹیوں کے مختلف نظریاتی جماعتوںکے ساتھ انتخابی اتحاد بنیں گے اور بن کر ٹوٹنے کی پیشگی پیش گوئی کی جا سکتی ہے تحریک ِ انصاف کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک گرینڈ الائنس بننے کی قوی امیدہے اور جماعت اسلامی، PTI اور دیگر ہم خیال جماعتیں بھی اپنے مشترکہ امیدوار لانے کی کوشش کریں گی جبکہ کہا جارہا ہے کہ KPKکی سابقہ حکمران پارٹی اے این پی ان دنوں عجیب مشکل سے دو چارہے اسفندیار ولی خا ن کو خود سمجھ نہیں آرہی کہ ان کی جماعت کے ساتھ کیا ہورہاہے؟ پہلے کچھ رہنماساتھ چھوڑ گئے ۔۔اور اب بیگم نسیم ولی خان دم خم سے برسر ِ پیکارہیں یعنیANP اپنی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے۔
اپنے مجبو ر تقدس کے سہارے ساغر
دِ یر و کعبہ کے خدائوں سے لپٹ کر رو لوں

اب رہی بات تحریک ِ انصاف کی ۔۔اس جماعت کو حکومت کیا ملی عمران خان کا امتحان شروع ہوگیا حالانکہ تحریک ِ انصاف کو بہت سے مسائل اور مسائل سے بڑے چیلنجز وراثت میں ملے ہیں اس وقت صوبہ خیبر پختون خواہ دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثرہواہے مئی2013ء سے اب تک شاید ہی کوئی ایسا مہینہ نہیں گذرا جب اس صوبے میں کوئی دھماکہ یادہشت گردی کا کوئی واقعہ نہ ہوا ہو متعدد ارکان ِ اسمبلی ان واقعات میں شہیدہو چکے ہیںڈرون حملے، نیٹو سپلائی، امن و امان ، عوامی مسائل ، قومی ایشو اور اتحادی جماعتوںکی ناراضگی اس وقت تحریک ِ انصاف کیلئے وبال بنے ہوئے ہیں تحریک ِ انصاف کے وزراء مختلف مسائل میں الجھے ہوئے ہیں جبکہ پارٹی کے اندرونی اختلافات بھی موجود ہیں یہاں اس حقیقت سے بھی انکار نہیں جا سکتا کہ گذستہ عام انتخابات میں عام آدمی نے تحریک ِ انصاف کو تبدیلی کے نام پرووٹ دیا تھا اور عمران خان کے نزدیک اس تبدیلی کا مطلب چہروںکی تبدیلی نہیںبلکہ سسٹم کی تبدیلی تھا جس میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی البتہ خیبر پختون خواہ کی صوبائی حکومت نے سستے انصاف کے حصول کیلئے موبائل عدالت متعارف کروائی ہے۔

Local Elections

Local Elections

بلا شبہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کے اعتبار سے ایک اچھی روایت کاآغاز ہے ایسے مزید کئی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عام آدمی کو بھی ریلیف مل سکے اس حکومت کو عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس حکمت ِ عملی تیار کرناہوگی لوگ کہتے ہیں اس وقت پر فارمنس کے حوالہ سے صوبہ خیبر پختون خواہ کی کارگذاری بالکل متاثر کن نہیںہے صوبہ بھر میں ٹوٹی سڑکیں، صفائی کی نا گفتہ بہ حالت ، گندگی کے ڈھیر، امن و امان کی سنگین صورت حال اور ترقیاتی کام نہ ہونے کا خمیازہ بلدیاتی انتخابات میں بھگتنا پڑ سکتاہے۔ KPK میں کرپشن وکمیشن مافیا کا خاتمہ، سرکاری اداروں اور محکموں

میں سیاسی مداخلت اور دبائو سے آزاد ماحول کا قیام،تھانے ،کچہری اور پٹوارخانوں سے ظلم و زیادتی کا خاتمہ ذاتی پسند نا پسندکی بجائے میرٹ پر فیصلے تحریکِ انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات ہونی چاہییںتاکہ تبدیلی محض نعروںتک محدود نہ رہے بلکہ حکومتی رویے اورمعاملات میں نظر بھی آئے لوگوںکو محسوس بھی ہو اگرحکومت اچھی کارکردگی،انقلابی اقدامات، بہترین عوامی پالیسیاں اور عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب رہی تو یقینا اس سے KPKمیں تحریک ِ انصاف کی کارکردگی پر خوشگوار اثر پڑے گا۔ کرپشن کے خاتمہ کیلئے عمران نے اپنی حکومت کے وزیروںکوفارغ کرکے ان پر کرپشن کے مقدمات قائم کئے ہیں تبدیلی اس اندازسے بھی آسکتی ہے یقینا یہ ایک اچھی مثال ہے جس کو تحسین کی نگاہ سے دیکھاجارہاہے
حدود ِ ذات سے باہر نکل کے دیکھ ذرا
نہ کوئی غیر ،نہ کوئی رقیب لگتا ہے۔

دہشت گردی کے واقعات بھی KPKمیں تحریک ِ انصاف کو درپیش چیلنجزمیں سر فہرست ہے جس کیلئے مربوط حکمت ِ عملی، ٹھوس منصوبہ بندی ترتیب دینے کی اشد ضرورت ہے اس کو اہمیت دئیے بغیر امن و امان قائم نہیں ہو سکتا عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی رو رعائت نہیںہونی چاہیے اس وقت KPK کے ارکان ِ اسمبلی کو ترقیاتی فنڈ نہ دینے سے بھی ماحول گرم ہورہا ہے اس کے ساتھ ساتھ وزراء میں آپس کی چپقلش نے بھی مسائل پیدا کررکھے ہیں اپریشن ضرب ِ عضب کے نتیجہ میں شمالی و جنوبی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوںکی تعداد تحریک ِ انصاف کی حکومت کو درپیش چیلنج ہے جس سے عہدہ برا ہونا اس حکومت کی نیک نامی کا سبب بنے گا۔

Problems

Problems

کہا جاتا ہے حکومت کرنا مخملی بستر پر سونے کا نام نہیں بلکہ یہ کانٹوں کا بچھوناہے ایک طرف حکومت عوامی توقعات پوری نہ اترے تو وہ عوام کے دل سے اتر جاتی ہے اس لئے پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتاہے اس لئے کہا جا سکتاہے صوبہ خیبر پختون خواہ میں جہاں تحریک ِ انصاف کو بہت سے مسائل اور چیلنجز کا سامناہے وہاں اس کے مد مقابل ایک مضبوط اور فعال اپوزیشن بھی موجود ہے اس سے بڑھ کر مذہبی انتہا پسندی کا دور دوہ ہے KPKمیں کامیابی سے حکومت چلانے کا مطلب ہوگا تحریک ِ انصاف کو عوام نے جو بھاری مینڈیٹ دیا ہے اس میں وہ سرخرو رہی
میں نے خاک ِ نشیمن کو بوسے دئیے اور کہہ کریہ دل کو سمجھا لیا
آشیاں بنانا میرا کام تھا کوئی بجلی گرائے تو میں کیا کروں۔

بغور جائزہ لیا جائے تو محسوس ہوگا تحریک ِ انصاف کی حکومت کی کارکردگی اتنی بھی بری نہیں لیکنPTI اپنے وعدوں کے برعکس صوبہ خیبر پختون خواہ میں ابھی تک اپنا پروگرام یا حکمت ِ عملی واضح کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی البتہ عوام کے جذبات کو Cashکروانے کیلئے ڈرون حملوں کے خلاف یا نیٹو سپلائی بند کرنے کے حوالے سے شدید احتجاج کیا گیاہے یہ عوام کو سب کچھ اس لئے اچھا لگا ہے کہ اس حوالے سے کوئی اور جماعت تحریک ِ انصاف کی طرح ایکٹو نہیں ہے صوبہ خیبر پختون خواہ میں عوام کا دل جیتنے کیلئے بڑے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے جس کے لئے KPKکے وزیر ِ اعلیٰ اور تحریک ِ انصاف کی صوبائی تنظیم اور قائدین کو کچھ کرکے دکھانا ہوگا اس کے ساتھ ساتھ جو بات شدت سے محسوس کی جارہی ہے کہ آفتاب احمد شیر پائو جو ہمیشہ ایک فعال انداز سے سیاست کرنے کے عادی ہیں اب شاید وہ تحریک ِ انصاف کی کامیابیوں سے دلبرداشتہ ہوکر اب تلک خاموش ہیں انہوں نے تحریک ِ انصاف اور جمیعت العلمائے اسلام اور اے این پی کے درمیان جاری کش مکش سے فائدہ اٹھانے کی کوشش بھی نہیں کی آفتاب احمد شیر پائوکو اس تناظر میں اپنی جماعت کوایک بار پھر فعال ،متحرک اور منظم بنانے کیلئے میدان میں آنا چاہیے مذہبی اور سیاسی انتہا پسندی کے ماحول میں وہ پھر سیاسی افق پر چھا سکتے ہیں۔لیکن مولانا فضل الرحمن ابھی تک اس ناکامی کو نہیں بھولے ان کی توپوںکا رخ آج بھی عمران خان کی طرف ہے اوپرسے بلدیاتی انتخابات میں تحریک ِ انصاف کے ہاتھوں چاروں چانے چت ہونے والی جماعتوںکے زخم ابھی تازہ ہیں
افق پر دور کوئی چمکتا ہوا تارا
مجھے چراغ ِ دیار ِ حبیب لگتا ہے۔

M Sarwar Siddiqui

M Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرور صدیقی