پشاور: خیبر پختونخواہ کا سرکاری ہیلی کاپٹر ایک سال سے لاپتہ، سرکاری ہیلی کاپٹر کو 2018 میں اور ہالنگ کیلئے روس بھیج دیا گیا تھا جبکہ ایک سال گزر جانے کے بعد بھی ہیلی کاپٹر کو واپس نہیں لا جا سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی کمپنی نے 140 روز میں اور ہالنگ کرنی تھی، ہیلی کاپٹر کے بشتر حصے ناکارہ ہو چکے تھے
تفصیلات کے مطابق روسی کمپنی کو 1.7 ملین ڈالر میں ٹھیکہ دیا گیا تھا، خیبرپختونخواہ کے حکومتی ہیلی کاپٹر کو ایک سال کے لئے غائب کر دیا گیا، ہیلی کاپٹر کو 2018 میں ہٹانے کے لئے روس بھیجا گیا تھا۔دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے پر حکومت کی جانب سے باضابطہ بیان جاری ہو گیا، وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں نامکمل معلومات پر بحث کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے وزیرِ اعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال اور خرچ کے سلسلے میں ملک بھر میں بحث جاری رہی، تاہم معاون خصوصی نعیم الحق نے اس بحث کو بے مقصد قرار دے دیا۔ نعیم الحق نے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ’وزیرِ اعظم کے ہیلی کاپٹر کے بارے میں نامکمل معلومات پر بحث ہو رہی ہے۔‘ وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان بہ طور وزیرِ اعظم ہفتے میں دو بار ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہیں۔