counter easy hit

خیبر پختونخوا :صحت کا اتحاد پروگرام 16 فروری سے شروع کرنے کا فیصلہ

Vaccination

Vaccination

پشاور (یس ڈیسک) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے اور فاٹا میں صحت کا اتحاد پروگرام 16 فروری سے شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق صحت کا اتحاد پروگرام مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

مہم کا افتتاح گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان اور وزیر اعلی پرویز خٹک کرینگے، مہم کے دوران 35 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سمیت نو مہلک بیماریوں کیخلاف کو ویکسین دی جائیگی۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق ویکسی نیشن سے بچوںکی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا اور موذی بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔