پشاور: خیبرپختون خوا کی 10 رکنی نئی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا اور گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے وزرا سے حلف لیا۔
خیبرپختون خوا کی نگراں صوبائی کابینہ تشکیل دیدی گئی ہے اور نئی کابینہ نے حلف بھی اٹھالیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں صوبائی وزرا کے عزیز و اقارب اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
نگراں وزرا میں اکبر جان مروت، محمد رشید خان، ڈاکٹر سارہ صفدر، مقدس اللہ، عبدالرؤف خان، محمد ثناء اللہ خان، ظفر اقبال بنگش، انوار الحق، فضل الہٰی، جسٹس ریٹائرڈ اسد اللہ خان چمکنی شامل ہیں۔ نگراں وزراء سے گورنر خیبرپختون خوا اقبال ظفر جھگڑا نے حلف لیا۔