پشاور (یس ڈیسک) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مئی میں ہوں گے، پنجاب اور سندھ میں حلقہ بندیاں مکمل ہونے پر انتخابات ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کا بیان، چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں جاری اہم اجلاس پنجاب اور سندھ کے صوبائی الیکشن کمشنرز نادرا اور وزارت دفاع کے حکام شریک ہیں۔
اجلاس میں خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائیگا ۔ کنٹونمنٹ بورڈ اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔ اجلاس کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مختلف اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی حلقہ بندیوں اور الیکشن کی تاریخ سے متعلق جواب بارہ فروری تک جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔ اجلاس میں عدالت عظمیٰ میں جواب جمع کرانے سے متعلق معاملات پر بھی بات ہو گی۔