اسلام آباد……تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے تہیہ کر رکھا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری اسپتالوں کو ہر صورت پرائیویٹ ہاسپٹلز کے برابر لائیں گے۔
چین کےنئے سال کے آغاز پرکے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں چینی سفیر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور مقامی آبادی کی خوشحالی کا ضامن ہو گا،سی پیک کے مغربی روٹ کی پہلے تعمیر پر چین کے سفیر سے نہیں بلکہ مرکزی حکومت سے بات کریں گے۔