پشاور: خیبر پختونخوا کے سیکرٹری معدنیات میاں وحید الدین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔۔ میاں وحید الدین کو 7 جولائی سے احتساب کمیشن تلاش کر رہا ہے۔
احتساب کمیشن خیبر پختونخواکے ذرائع کے مطابق میاں وحیدالدین 7 روز میں پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔
میاں وحیدالدین 7 جولائی سے روپوش ہیں، میاں وحیدالدین کے خلاف کروڑوں روپے کرپشن کے ٹھوس ثبوت حاصل کر لیے۔