کھیوڑہ…….کھیوڑہ میں قدرتی نمک کی کان میں 3روزہ میلہ سجا ہے ۔کہیں نمک کی سلوں سے ٹپ ٹپ گرتے پانی کے قطرے تو کہیں رنگ ونور کاطوفان سیاحوں کامنتظر ہے ۔
سرخ ، سفید اور گلابی رنگ کانمک، فیصل مسجد ، مینار پاکستان اور چاغی پہاڑ کےماڈل ، نمک پانی کے تالاب یہ سب کچھ یہاں موجود ہے ۔ یہ کھیوڑہ میں نمک کی کان کےاندرونی مناظرہیں ۔ دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان کےسبھی رنگ دنیاکودکھانےکیلئے کھیوڑہ کی کان میں سجا سیاحتی میلہ جو31 جنوری تک جاری رہےگا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بہت وقت سے کتابوں میں ان مناظر کا پڑھتے رہے اب یہ دیکھ کہ یقین نہیں آتا کہ اس قدر خوبصورت مناظر حقیقت میں موجود ہیں۔