ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)۔قبو سعید خان کے با اثر عطائی ڈاکٹر کی جانب سے قبو سعید خان کے صحافیوں مشتاق جمالی ،محمد حنیف جمالی ،امتیاز مگسی کو اغوا اور قتل کی دھمکیاں دینے کے خلاف میڈیا کلب ٹنڈوآدم کے صحافیوں کی جانب سے صدر حاجی یاسین بھٹی،کی قیادت میں احتجاج کیا گیا احتجاج میں سیاسی و سماجی تنظیموں نے بھی شرکت کی اس موقعے پر صحافیوں اور سماجی رہنماؤں نے قبو سعید خان کے با اثر عطائی ڈاکٹر جسکے جرائم پیشہ لوگوں سے بھی تعلقات ہیں کے خلاف نعرے بازی کی انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے عطائی ڈاکٹر کو آئینہ دکھایا تو وہ برا مان گئے اور صحافیوں کو قتل اور اغوا کی دھمکیوں پر اتر آئے ہیں ہم سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قبو سعید خان کے صحافیوں کو تحفظ دلایا جائے اور عطائی ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے