شکارپور۔۔۔۔گزشتہ روز گھوٹکی میں آپریشن کے دوران فضیلہ سرکی کے شبہ میں حراست میں لی گئی لڑکی کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی شکارپور ناصر آفتاب کے مطابق گھوٹکی سے گزشتہ روز آپریشن کے دوران مغوی فضیلہ سرکی کے شبے میں 2 لڑکیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ تاہم دونوں لڑکیوں کو ورثاء نے شناخت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ایک لڑکی کی شکل فضیلہ سرکی سے ملتی ہے جس کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فضیلہ سرکی کو 10سال قبل 6سال کی عمر میں اغوا کیا گیا تھا اب وہ 16سال کی ہوچکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لی گئیں دونوں لڑکیاں عرفانہ اور خیرا لولائی قبیلہ سے تعلق رکھتی ہیں۔