روسی پارلیمان کے ایک سابق رکن ڈینیس ووروننکوف کو یوکرین کے دارالحکومت کیف میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 45سالہ ووروننکوف وسطی کیف میں پریمیئر پیلس ہوٹل سے نکلے ہی تھے کہ ایک نامعلوم شخص نےاُن پر گولی چلا دی۔ ووروننکوف کی اہلیہ ماریا ماکسا کووا بھی روسی پا رلیمان کی رکن تھیں۔ روسی قیادت کے ناقد یہ دونوں میاں بیوی مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات لگنے کے بعد گزشتہ سال روس سے فرار ہو کر یوکرین چلے گئے تھے، جہاں اُنہیں یوکرین کی شہریت دے دی گئی تھی۔