صدر زرداری اور پیپلز پارٹی کے خلاف وزیر داخلہ کی سازشوں کا جال بے نقاب ہو چکا،اب واویلا فضول ہے
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق سینئر نائب صدر جناب کفایت حسین نقوی نے یس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کا واویلا ان کی سازشوں کا جال بے نقاب ہونے پر ہے انہوں نے سابق صدر زرداری اور پیپلز پارٹی کو نشانے پر رکھ کر قومی اداروں کا بے دریغ اور بھونڈا استعمال کیا جسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ پارٹی اور سابق صدرآصف علی زرداری نے انتہائی صبر و تحمل کے ساتھ تین سال برداشت کیا اور تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جب وزیر داخلہ ہمارےقائد کے حوصلے کا مقابلہ نہیں کر پا رہے اب آخر کار ہرزہ سرائی پر اتر آئے ہیں جو کہ انکے تنگ دل ہونے کی نشانہی ہے