عراق میں کار بم دھماکے اور فائرنگ سےجاں بحق افراد کی تعداد 83ہوگئی ہے جبکہ 90 سے زیادہ زخمی ہیں، جاں بحق افراد میں ایرانی زائرین بھی شامل ہیں،داعش نے حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔
عراق کے شہر ناصریہ میں حملہ آوروں نے ایک ریسٹورنٹ میں فائرنگ کی اور پھر کار میں بیٹھ کر فرار ہوئے اور نزدیکی سیکورٹی چیک پوسٹ پر کار کو دھماکے سے اڑا دیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور داعش کے خلاف لڑنے والی مقامی ملیشیا کے بھیس میں آئے تھے۔