بارسلونا (نوید احمد اندلسی) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے بیرون ملک پاکستان عوامی تحریک کی سرگرمیاں بحال کرنے کے بعد سپین میں پاکستان عوامی تحریک کی نو منتخب قیادت کی حلف برداری اور یوم پاکستان کے حوالہ سے 14مارچ ہفتہ کی شام 4:30بجے کاسہ دیل مار بارسلونا میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں خصوصی دعوت پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے شرکت کی،اسٹیج سیکریٹری کے فرائض نوید احمد اندلسی نے سرانجام دئیے ،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا جس کے بعد بچوں کی طرف سے ٹیبلو اور محمد سعید نے ملی نغمہ پیش کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے سابقہ تمام ادوار کی لوٹ مار اور کرپشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
قومی سرمایہ سمیت عوام الناس کے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے ،ملک میں بد امنی انتہا کو پہنچ کو چکی ہے اور خود حکومتی مشیر اور وزراء غیر قانونی ہتھکنڈوں میں ملوث ہیں ،انصاف ملک میں ناپید ہو کر رہ چکا ہے ،سانحہ ماڈل ٹائون پر انصاف نہ ملنے کی وجہ سے حکومت کی طرف سے نابینائوں پر بھی لاٹھی چارج سے دریغ نہیں کیا گیا،ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ PATکے 70روزہ انقلاب مارچ اور دھرنے کے بعد پاکستان کی عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہے اور مختلف مقامات پر حکومت کو منہ کی کھانا پڑی ہے،پاکستان عوامی تحریک کے صدر نے کہا کہ اب قاتل حکمران اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، قاتل برادران کا اقتدار غروب ہونے کو ہے۔
انشاء اللہ جلد ملک میں غریبوں کی حکومت ہو گی جہاں پر ہر ایک کیلئے یکساں نظام اور معیار زندگی ہو گا ، ان سے پہلے تقریب سے پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے آزادی کا تحفہ پیش کیا مگر ضمیر فروش حکمرانوں نے اس کی سلامتی کو دائو پر لگا دیا ہے،آج وطن عزیز ان ناہل حکمرانوں کی وجہ سے اپنی خود مختاری کھو چکا ہے ،آج وقت کی اشد ضرورت ہے کہ ہم اپنے وطن کی بقا کیلئے متحد ہو جائیں اور پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہو کر ملک کو چوروں ،ڈاکوئوں اور لٹیروں کے چنگل سے آزاد کروائیں، محمد اقبال چوہدری نے تقریب میں شرکت پر ڈاکٹر رحیق عباسی سمیت تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب سے منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر حسنات مصطفی نے بھی خطاب کیا اور پاکستان عوامی تحریک سپین کی نومنتخب ایگزیکٹو کو پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی ،انہوں نے کہا کہ جس تنظیم کا آغاز ہی شاندار ہو تو پھر اس کا مستقبل بھی ان شاللہ روشن ہو گا ،تقریب میں ہونہار پاکستانی طالبعلم فیصل اشفاق کی حوصلہ افزائی کیلئے شرکاء تقریب سے تعارف کرایا گیا یاد رہے کہ فیصل اشفاق سپین میں پہلے پاکستانی طالب علم ہیں جنہوں نے حال ہی میں بارسلونا شہر کی بلدیہ کے تعلیمی امور کے مشاورتی ادارے میں الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے ایک مثال قائم کی ہے۔
تقریب کے اختتام پرڈاکٹر رحیق عباسی نے پاکستان عوامی تحریک کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا ،پروگرام کی لائیو کوریج کیلئے برسلز بیلجیئم سے اے آر وائی کے نمائندہ ندم بٹ کی خصوصی شرکت کے علاوہ جنگ جیو،چینل فائیو اور سماء ٹی وی سمیت مقامی میڈیا سے ڈیلی دوست کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر قمر احسان،ادارہ ہم وطن سپین کے چیف ایڈیٹر جاوید مغل ،ارشد نذیر ساحل،ممتاز منیر سہوترہ سمیت دیگر نے بھی بھی شرکت کی۔