counter easy hit

پولیس اہلکاروں سمیت 25 سے زائد افراد کا قتل؛ عزیر بلوچ پر ترمیمی فرد جرم عائد

 کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس اہلکاروں سمیت 25 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق مختلف مقدمات میں لیاری امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 2012 میں لیاری آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت 25 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق

Killing more than 25 people including policemen, imposed indicted Amendment on Uzair Baloch

Killing more than 25 people including policemen, imposed indicted Amendment on Uzair Baloch

7 مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے لیاری امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ اور اس کے ساتھیوں امین بلیدی، مشتاق خان، عبدالغفارعرف ماما اور رمضان عرف رمضانی پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکارکردیا، جس پر عدالت نے تفتیشی افسران اور گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اپریل کوطلب کرلیا۔ واضح رہے کہ مقدمات میں پولیس کا موقف ہے کہ عزیربلوچ سمیت دیگر نامزد ملزمان نے اپریل اور مئی 2012 میں لیاری آپریشن کے دوران انسپکٹر فواد اورہیڈ کانسٹیبل فیاض سمیت 12 پولیس افسران و اہلکاروں اور 13 سے زائد عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website