سری نگر…….مقبوضہ کشمیر میں پولیس کے ہاتھوں شہری کے قتل پر آج بھی احتجاج کیا گیا ۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ۔ بعض مظاہرین نے پاکستانی پرچم اٹھارکھے تھے ۔
بھارتی پولیس نے دو روز پہلے پلوامہ میں فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل کردیا تھا جس کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج بھی سری نگر میں نماز جمعہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا ۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج میں شریک بعض افراد نے پاکستانی پرچم اٹھارکھے تھے ۔