باجوڑ ایجنسی: تحصیل اتمانخیل کےعلاقے گردئی گنداؤ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
باجوڑ ایجنسی کی تحصیل اتمانخیل کے علاقے گردئی گنداؤمیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اورریسکیو اہلکار فوراً جائے حادثہ پر پہنچے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتون، 5 بچیاں اورایک بچہ شامل ہے۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو پشاور منتقل کرکے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔