اسلام آباد (یس ویب ڈیسک)شمالی کوریا نے امریکا کی جانب سے اضافی پابندیاں عائد کیے جانے کی دھمکی کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا ہے۔ پیونگ یانگ کے سرکاری خبر رساں ادارے ’کے سی این اے‘ کے مطابق حکومت ان امریکی ارادوں سے خوفزدہ نہیں ہے بلکہ شمالی کوریا کا مطالبہ ہے کہ اسے ایک جوہری ریاست تسلیم کیا جائے۔ اس سے قبل امریکا نے کہا کہ ان تازہ جوہری تجربوں کے جواب میں عالمی برادری کے ساتھ اتفاقِ رائے سے کیے گئے اقدامات کے ساتھ ساتھ وہ اس کمیونسٹ ریاست کے خلاف اپنی طرف سے کچھ اضافی پابندیاں عائد کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔ شمالی کوریا نے ابھی گزشتہ ہفتے جمعے کے روز ہی ایٹمی تجربے کیے تھے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ہماری نظر میں امریکہ کوئی حیثیت ہی نہیں۔