counter easy hit

کیا کم جونگ ان میزائل لانچ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی موت کے بارے میں افواہوں میں اس وقت تعطل آگیا جب سرکاری میڈیا نے ان کا ایک خط جاری کردیا۔ دوسری جانب ایک سابق عہدیدار کا دعویٰ ہے کہ کم جونگ ان ایک میزائل لانچ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ایک خط شائع کیا ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ملک کے رہنما کم جونگ ان نے لکھا ہے اور اس پر گزشتہ روز کی تاریخ درج ہے۔ یہ خط جنوبی افریقہ کے صدر سائرل رمافوسا کو لکھا گیا ہے جس میں کم جونگ ان نے مبینہ طور پر اس خوشی کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہورہے ہیں۔ کم جونگ ان کے بارے میں گزشتہ کئی روز سے مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں جن کے مطابق وہ یا تو مر چکے ہیں یا پھر شدید زخمی ہیں۔ ان افواہوں کا آغاز 15 اپریل سے اس وقت ہوا جب انہوں نے حکمران پارٹی کے ایک پروگرام میں شرکت نہیں کی، جہاں ان کی شرکت طے تھے۔ چینی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کم جونگ مر چکے ہیں جب کہ جاپانی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ کم رواں مہینے کے آغاز میں دل کے آپریشن کے بعد کوما میں جا چکے ہیں۔ ایک دعویٰ یہ بھی ہے کہ کم جونگ 15 اپریل کو کیے جانے والے ایک میزائل لانچ میں زخمی ہوگئے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ حکمران پارٹی کے ایک سابق عہدیدار نے ایک اخبار میں لکھا ہے کہ 14 اپریل تک کم جونگ ان بالکل تندرست تھے، تاہم ممکنہ طور پر وہ 15 اپریل کو کیے جانے والے میزائل لانچ میں زخمی ہوگئے ہیں۔ ان کے دعوے کو تقویت اس سے بھی ملتی ہے کہ مذکورہ میزائل لانچ کی کوئی ویڈیو یا تصاویر جاری نہیں کی گئیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید وہاں کوئی حادثہ پیش آیا ہے، اس دن کے بعد سے کم جونگ ان بھی اب تک سامنے نہیں آئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے دارالحکومت پیانگ یانگ میں لوگوں نے چاول، سگریٹس، ڈبہ بند خوراکیں، اور الیکٹرانک اشیا ذخیرہ کرنا شروع کرلی ہیں جبکہ دارالحکومت میں غیر معمولی ہیلی کاپٹر کی پروازیں بھی دیکھی گئیں۔ سوشل میڈیا پر ایک فوٹو شاپ شدہ تصویر بھی گردش کر رہی ہے جس میں کم جونگ ان اپنے والد کی طرح شیشے کے تابوت میں لیٹے نظر آرہے ہیں، تاہم جلد ہی علم ہوگیا کہ اصل میں یہ تصویر ان کے والد کی ہے جنہیں اس طرح سے رکھا گیا ہے، اس تصویر میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایک سابق سفارت کار کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب وہ ملک کے اندر تھے تو اس وقت سابقہ سربراہ اور کم جونگ کے والد، کم جون ال کی موت سے متعلق بھی کسی کو خبر نہیں ہوئی، پھر ایک دن سب کو آڈیٹوریم میں جمع کیا گیا اور سیاہ لباس پہنے ایک شخص نے ان کی موت کا اعلان کردیا۔ اگر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا انتقال ہوتا ہے تو اس صورت میں ان کی جگہ کون لے گا، اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے کبھی کچھ نہیں بتایا گیا، تاہم تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ان کی بہن کم یو جونگ موجودہ سربراہ کے بچوں کے بڑے ہونے تک اقتدار سنبھالیں گی۔

Kim JON UN OF NORTH KOREA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website