counter easy hit

شاہ رخ خان پر گھر کے باہر غیر قانونی جگہ گھیرنے پرجرمانہ

King illegal work

King illegal work

ممبئی …..بالی ووڈ کے کنگ خان پر گھر کے باہر غیر قانونی جگہ گھیرنے پرایک لاکھ 93ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میونسپل کمشنر نے شاہ رخ خان پر ان کے گھر ‘146منت145 کے باہر غیر قانونی جگہ گھیرنے پر 6 فروری کو نوٹس جاری کیا تھا جس کے تحت 15فروری کو اس غیر قانونی جگہ کو منہدم کرنے کے احکامات دے دئیے گئے ہیں اورایک لاکھ 93ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے اس کیس کو ختم کرنے کے لئے چیک کے ذریعے جرمانہ بھر دیا ہے۔