سرائے عا لمگیر (نمائندہ خصوصی) حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے، دیانتدار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت ہی ملکی مسائل کنٹرول کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہاروائس چیر مین یو سی کریالہ راجہ ضیا اللہ نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہاکہ عوام کو حکومتی کرپشن کاانداز ہ ہوجائے تو وہ ایسے ظالم حکمران کو ایک دن برداشت نہ کریں،اقتدار پر قابض طبقہ ملکی تعمیرو ترقی کے نام پر جس طرح قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹارہا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی،آج حکمرانوں نے سیاست کو دولت کا کھیل بنا دیا ہے تا کہ عام آدمی الیکشن میں حصہ لینے کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے لیکن تحریک انصاف ملک سے کرپشن اور ناانصافی کے خاتمہ اورعا م آدمی کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچانے کی جدوجہد کر رہی ہے، بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف ضلع گجرات میں امیدواروں کی جیت سے حکمرانوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی کرپشن عوام کے سامنے آچکی ہے اب برسراقتدار حکمران جماعت کی کرپشن اور لوٹ مار کی پوری سٹوری عوام کے سامنے آنے والی ہے،انشااللہ قائد تحریک عمران خان کی زیر قیادت ملک سے کرپٹ سیاستدانوں اور فرسودہ انتخابی نظام کا خاتمہ کر کے دم لیں گے