اردن کا شہر کُرک میں سکیورٹی فورسز کا داعش کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ جھڑپوں کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق اردنی سکیورٹی فورسز نے پیر سے دار الحکومت عمان سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جنوب مغربی شہر کُرک میں داعش جنگجؤو کے مشتبہ ٹھکانوں کو گھیرے میں لیکر تلاشی لینے کے لئے آپریشن کررہی تھی۔
منگل کے روز جب فورسز نے الوسیہ علاقے میں آپریشن کے لئے پہنچی تو جنگجؤو کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی۔ ابتدائی طور پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔
یاد رہے کہ داعش تنظیم نے اتوار کے روز الکُرک کے قلعے پر فائرنگ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی، جس میں کینیڈا کی خاتون سیاح اور 7سکیورٹی اہلکاروں سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جوابی فائرنگ سے 4 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔