بنوں کے علاقے کرک میں کئی روزسے گیس بندش کیخلاف مکینوں کا انڈس ہائی وے پراحتجاج جاری ہے، مظاہرے میں خواتین بھی شریک ہیں۔پولیس نےمشتعل افراد پر لاٹھی چارج بھی کیا۔
کرک کے مختلف علاقوں میں کئی روز سے گیس کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث خواتین اور مرد سڑکوں پر آگئے جنہوں نے انڈس ہائی وے بلاک کردی گئی ہے۔مظاہرین کو روکنےکےلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا تو مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کردیا ۔لاٹھی چارج اور پتھراؤسے دو پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ تین روز سے بد ترین گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہےجس سے معمولات زندگی بری طرح متاثرہے۔احتجاج کے باعث انڈس ہائی وے پر ٹریفک جام ہے۔