ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )کرمانی ویلفیئر فاؤنڈیشن موڑ کھنڈا کے زیر اہتمام مستحق اور ذہین طلباء میں سکالر شپ تقسیم کرنے کی تقریب غلہ منڈی موڑ کھنڈا میں منعقد ہو ئی جس کی صدارت صدر انجمن رائس ڈیلرز و رائس ملرز ایسوسی ایشن حاجی محمد رفیق نے کی ،تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی و چیئر مین پنجاب صاف پانی کمپنی مہر کاشف رنگ الہیٰ پڈھیار ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر احتشام امیر الدین ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ خادم حسین سدھو ،جنرل سیکرٹری میاں لیاقت علی ،ضلعی چیئر مین ریجنل یونین آف جرنلسٹس ننکانہ راؤ توقیر السلام ،جنر ل سیکرٹری جا وید احمد معاویہ ،طاہر محمود ہجویری سمیت اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہر کاشف رنگ الہیٰ پڈھیار ،فاؤنڈیشن کے چیئر مین ملک ساجد ،صدر وقار حسین گھگھ ،جنرل سیکرٹری حافظ کاشف حسین ،انفارمیشن سیکرٹری زاہد شہزاد اور دیگر مقررین نے کہا کہ معیاری اور سستی تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ،آئین پاکستان کی روح سے حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہربچے کے لئے معیاری اور سستی تعلیم کا انتظام کرے ،مقررین نے کہا کہ معاشرے میں جہالت کے اندھیرے دور کرنے اور ہر سو علم کی روشنی پھیلانے کے لئے کرمانی ویلفیئر فاؤنڈیشن سمیت سماجی تنظیموں کا کردار قابل ستائش ہے ،کرمانی ویلفیئر فاؤ نڈیشن موڑ کھنڈا اور گردونواح کے ان طلباء جو قابلیت ہونے کے باوجود مالی مشکلات کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے ان کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ،ا ،فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری حافظ کاشف نے بتایا کہ سکالر شپ حاصل کرنے والوں تمام بچوں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد انہیں سکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہی ہے اور ہمارا مقصد موڑ کھنڈا سمیت سمیت ضلع بھر میں علم کی روشنی کو پھیلانے میں اپنے حصے کا کام کرنا ہے ۔ س موقع پر کلاس ششم کے 30 اور کلاس نہم کے 21 طلباء و طالبات کو سکالر شپ دیئے گئے۔