سوپ کو زیادہ لذیز بنانے کے لئے پکاتے وقت اس میں کریم ڈالنے کی بجائے فل کریم دودھ شامل کرلیں۔
پکوڑے یاسموسے وغیرہ وعموماََ کوکنگ آئل کی رنگت سیاہ پڑتی ہے۔اسے صاف کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اس میں ایک چائے کاچمچ سفید سرکہ ڈال کرہلکی آنچ پر پکنے دیں اور فرائنگ پین ڈھک دیں تاکہ یہ آمیزہ اُبلنا شروع ہوجائے۔تھوڑی دیر بعد فرائنگ پین چولھے سے ہٹادیں تیل صاف ہوچکا ہوگا۔اب اسے چھان کردوبارہ استعمال کرلیں۔
اگر آپ زیادہ دونوں کے لئے مچھلی فریز کرنا چاہتی ہیں تو اسے دھونے کے بعد نمک اور تھوڑاسا سرکہ ملاکراچھی طرح ملیں اور فریز میں رکھ دیں۔
پوریوں کو بیلنے کے بعد دس منٹ کے لئے فریج میں رکھنے کے بعد فرائی کیاجائے تو نہ صرف آئل کم استعمال ہوتا ہے بلکہ پوریاں بھی خستہ بنتی ہے۔
گندم زیادہ عرصہ تک محفوظ رکھنے کے لئے اسے بوری یاپھرکسی ٹین کے کنستر میں بھر کر اس میں میتھی کے خشک پتے پیس کر ملادیں اور ڈبے یاکنستر کامنہ اچھی طرح بندکردیں۔
عموماََ آٹے میں کیڑے پڑجاتے ہیں۔انن سے بچاؤ کے لئے سیاہ زیرہ موٹاموٹا کوٹ کر اس میں پسا ہوا نمک اور ذراساپانی ملا کے ٹکیہ سی بنالیں اوع خشک کرکے آٹے میں رکھ دیں،کیڑا نہیں پڑے گا۔
مہینے میں دو یا تین بار گراینڈرمیں نمک پیسنے سے گراینڈر کے بلیڈ تیز رہتے ہیں۔
ٹماٹر کے قتلے گھی یاتیل سے اپنی خوشبواور ذائقہ کھودیتے ہیں لیکن اگر ان کی خوشبواور ذائقہ برقرار رکھنا ہوتو انہیں چربی میں فرائی کریں۔