counter easy hit

کے ایم سی کے افسران ’قبضہ مافیا‘ بن گئے

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران قبضہ مافیا بن گئے،تین سرکاری افسران سمیت 12افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

KMC officers became "occupancy mafia"

KMC officers became “occupancy mafia”

گزشتہ روز انکروچمنٹ تھانے میں درج کرائے گئے مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئےاینٹی انکروچمنٹ پولیس کے افسر مہراب کھوسو کی سربراہی میں ٹیم بنائی گئی۔ ڈائریکٹر کے ڈی اے جمیل بلوچ کی مدعیت میں نارتھ کراچی میں رفاعی پلاٹ پر قبضے کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ تھانے میں ایف آئی آر کٹوائی گئی ۔ مقدمہ میں محکمہ انسداد تجاوزات کے سابق سینئر ڈائریکٹر بلال منظر،عمران آگاہی، عاطف امریکن سمیت قبضہ مافیا کےمتعدداراکین کو نامزد کیا گیا ہے۔ چند دن قبل عمران آگاہی اور عاطف امریکن کے خلاف ایس ٹی پلاٹوں پر قبضے کے خلاف گلستان جوہرتھانے میں بھی مقدمہ درج ہوچکا ہے۔ ادھراورنگی ٹائون کے علاقے اقبال مارکیٹ میں پولیس نے دو منشیات فروش رحیم میاں اور حسیب قریشی کو منشیات جبکہ ملزم کمال الدین قریشی کو اسلحے اور شریف آباد سے چوری کی گئی موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website