counter easy hit

چھرے سے حملہ کرنے والےملزم کی شناخت ہوگئی، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں چھرے سے حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی ۔

Knife, Attackers, identified, declared, by, CM, Murad, Ali, Shahاس حوالے سے انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملزم کو پکڑنا قانون نافذ کرنے والےادارے کا کام ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں شک ہے یہ وہی شخص ہے جس کی شناخت پنجاب میں ہوئی ہے، اس ملزم کو پنجاب میں گرفتار بھی کیا گیا تھا جو بعد میں رہا ہوگیا تھا۔کراچی میں چھری کے وارسے خواتین کو زخمی کرکے خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے،واضح رہے کہ خواتین پر اس طرح کے حملے چیچہ وطنی میں 3سال تک جاری رہے جن میں 50لڑکیاں زخمی ہوئیں۔

پولیس کے مطابق چیچہ وطنی میں لڑکیوں کو چھری سے وار کرنے کا سلسلہ 2013ء میں شرو ع ہوا، موٹرسائیکل سوار چھری بردار راہ چلتی خواتین پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیتا تھا۔تین سال کے دوران 50لڑکیاں چھری کے وار سے زخمی ہوئیں تاہم صرف 5لڑکیوں کے اہل خانہ نے مقدمات درج کرائے، موٹر سائیکل سوار حملہ آور کے خوف سے خواتین نے گھروں سے نکلنا چھوڑ دیا تھا۔

ہر حملے میں ملزم کا حلیہ مختلف ہوتا تھا، حملوں کے الزام میں وسیم نامی شخص کو شک کی بنا پر گرفتار کیا گیا تاہم متاثرہ افراد کے پہچاننے سے انکار پر ملزم کو ضمانت مل گئی۔پولیس کے مطابق ضمانت پر رہا ہونے والا ملزم وسیم اب ساہیوال میں نہیں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website