نیو کاسل: برطانیہ کے شہر نیوکاسل میں چاقو بردار شخص نے متعد افراد کو یرغمال بنالیا۔
Knife wielding Britain several people hostage inside the building
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے علاقے بیکر میں چاقو سے مسلح شخص نے ایک کمپنی کے دفتر میں گھس کر وہاں موجود متعدد ملازمین کو یرغمال بنالیا ہے۔ پولیس نے عمارت کا گھیراؤ کرلیا ہے تاہم یرغمالیوں کو کوئی نقصان پہنچنے کے ڈر سے کارروائی نہیں کی گئی ہے اور حملہ آور سے مذاکرات جاری ہیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق واقعے میں کسی کو جانی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ حفاظتی اقدامات کے طور پر قریب واقع طلبہ ہاسٹل کو خالی کرالیا گیا اور ایک میٹرو اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے۔ حکام نے اس واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار نہیں دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ چاقو بردار شخص کا تعلق کمپنی سے ہی ہے۔